مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
جنوبی بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقےکماریشور میں متاثرہ عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دس سے زائد افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، عمارت کے ملبے سے اب تک 56 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کا واقعہ 19 مارچ کی شام پیش آیا تھا۔
آپ کا تبصرہ